کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
ہندستانی کرکٹر روی چندرن اشون منگل کو آئی سی سی
کی تازہ رینکنگ میں ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں اپنے نمبر ایک مقام پر برقرار ہیں
جبکہ رویندر جڈیجہ اس زمرے میں ایک جگہ اٹھ کرپانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز رہے اشون آئی
سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ 406 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک آل راؤنڈر بن گئے
تھے اور انہوں نے اپنی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے جبکہ ہندستانی آل راؤنڈر جڈیجا
بھی درجہ بندی میں ایک جگہ کی بہتری کے
ساتھ آل راؤنڈر میں پانچویں نمبر پر پہنچ
گئے ہیں۔ تاہم ٹیسٹ بلے بازوں میں ہندستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا
سکا ہے۔لیکن گیند بازوں کی فہرست میں اشون دوسرے اور جڈیجہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔اس
کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سری لنکا کے خلاف ختم ہوئے ڈنیڈن اور ہوبارٹ
ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی کی بدولت دنیا کا نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز بننے سے دو قدم
دور رہ گئے ہیں۔ ولیمسن ایک جگہ اٹھ کرتیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور دوسرے مقام
پر موجود اے بی ڈی ویلیئرز سے صرف تین پوائنٹس پیچھے ہیں۔ٹیسٹ گیند بازوں میں جنوبی
افریقہ کے ڈیل اسٹین نمبر ایک جگہ پر برقرار ہیں